گلدستہ

by Other Authors

Page 103 of 127

گلدستہ — Page 103

١٠٣ در قرآن پاک میں اللہ تعالے یہ کیوں کہہ رہا ہے کہ میں نے عیسی کو دفات دی اور اس کو عزت سے اپنے پاس بلایا۔ماں بہ دراصل یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ میں شخص کو صلیب دی جاتی ہے۔وہ لعنتی ہوتا ہے اور انہوں نے حضرت عیسی کو اسی لئے صلیب پر مارنا چاہا۔د کہ توریت کے لحاظ سے وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے ) کہ یہ انسان جو اپنے آپ کو خدا کا نبی کہتا ہے۔وہ نبی نہیں بلکہ گناہ گار ہے۔اس لئے انہوں نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے اپنا فیصلہ کیا۔لیکن خدا تعالیٰ نے بھی ان کے مقابلہ پر تدبیر کی۔کہ یہ میرا نیک بندہ ہے۔میرا نبی ہے۔میں اس کو اس لعنتی موت سے بچاؤں گا۔چنانچہ اس نے آپ کو صلیب پر سے زندہ اتارا۔پھر آپ کے حواری (ماننے والے آپ کا علاج مرہم سے کرتے رہے۔جب آپ ٹھیک ہو گئے تو خدا تعالیٰ کے حکم سے کشمیر کی طرف ہجرت کی کیونکہ آپ نے یہودیوں کو خدا تعالے کا پیغام پہنچانا تھا۔اور یہودیوں کے کچھ قبائل ہجرت کر کے افغانستان اہند تشلن پاکستان کشمیر - تبرت ، نیپال وغیرہ کے علاقوں میں آباد ہو گئے تھے۔آپ ان کو خدا تعالے کا پیغام اور توریت کی تعلیم پر عمل کر دانے کے لئے ملے گئے۔وہاں پر آپ نے کھل کر تبلیغ کی اور ۲۰ سال کی عمر میں وفات پائی۔اس علاقہ میں لوگ آپ کو شہزادہ نبی کہتے تھے۔آپ کی قبر سرینگر محلہ خانیار میں ہے۔یوں خدا تعالیٰ نے قرآن پاک کے ذریعہ یہودیوں کی اس کوشش کی ناکامی کا ذکر کیا۔بچه در حضرت عیسی کی ہجرت کا ذکر قرآن پاک میں ہے۔