گلدستہ

by Other Authors

Page 104 of 127

گلدستہ — Page 104

ماں نہ بالکل ہے ، قرآن پاک وہ واحد کتاب ہے۔جو خدا کا کلام ہے۔اور ساتھ ہی یہ اس کے نیک بندوں کے بارے میں جو غلط باتیں انسانوں نے مشہور کی تھیں۔ان کی وضاحت کرتا ہے۔ان کی بہیت کرتا ہے اور صحیح حالات سے انسانوں کو آگاہ کرتا ہے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔یہ قرآن کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔تمام قوموں اور تمام مذاہب پر کہ ان کے انبیاء کی صفائی قرآن پاک نے پیش کی اور ان کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّةٌ آيَةً وَا وَيْنَهُما إلى ربوة ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِين (سورۃ المومنون آیت ۵) یعنی ہم نے ابن مریم اور اس کی ماں کو نشان بنایا۔اور ان دونوں کو ایک بلند زمان پر پناہ دی ہو آرام دہ اور چشموں والی ہے اب کشمیر کے علاقے کو دیکھیں تو وہ بالکل ایسی ہی جگہ ہے جو خدا تعالیٰ بنا رہا ہے۔بچه به امی جان به بات تو قرآن پاک سے معلوم ہوگئی کہ حضرت عیسی کی وفات ہو گئی ہے۔اور انہوں نے ہجرت کی۔کیا احادیث میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ماں : آپ کو معراج اور اسراء کا واقعہ تو معلوم ہے۔معراج کے موقع پر جب آپ حضرت جبرائیل کے ساتھ آسمانوں کی سیر کے لئے گئے۔تو حضرت عیسی اور حضرت بیٹی سے آپ کی ملاقات تیسرے آسمان پر ہوئی۔پہلے آسمان پر حضرت آدم سے اس طرح ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم ہے۔یہ انبیاء اور ان جیسے درجات رکھنے والے نبی تھے۔اور سب کے سب کو آپ نے