گلدستہ — Page 102
١٠٢ مانتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ (سورۃ عنکبوت آیت (۵۸) ہر نفس موت کا ذائقہ چکھے گا۔بچہ : ہمارے مخالفین بھی قرآن پاک سے ہی ان کا آسمان پر جانا ثابت کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں قرآن پاک میں لکھا ہے رفع ہو گیا۔اُٹھایا۔ماں نہ قرآن پاک میں آتا ہے۔يُعِينَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ التي (سورة ال عمران آیت (۵۶) اسے عیسی امیں تجھے (طبعی طور پر ) وفات دوں گا اور تجھے اپنے حضور میں عزت بخشوں گا۔بچہ۔لیکن امی لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی کو خدا آسمان پر لے گیا۔پھر بعد میں وہ دوبارہ آئیں گے۔ساری دنیا کی اصلاح کریں گے پھر وفات ہوگی۔ماں ، آپ صرف یہ دیکھیں کہ قرآن پاک کیا کہتا ہے۔وہ صاف طور پر کہہ رہا ہے کہ علی کو وفات دی جائے گی۔پھر اس کے درجات بلند ہوں گے۔اگر آپ رفع سے مراد آسمان پر جانا لے لیں۔تو دو مسجدوں کے درمیان جو دعا آپ پڑھتے ہیں۔اس میں آتا ہے وارفعنی تو کیا اس کا مطلب آسمان پر اٹھالے ؟ بچہ : نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے عزت عطا کر۔ماں : اب آپ کی سمجھ میں بات آئی کہ رفع سے مراد عزت دینا عزت سے انجام بخیر کرتا ہے اور ویسے بھی آیت یا حدیث میں آسمان کا لفظ ہی نہیں ہے کہ کہ آسمان کی طرف اٹھایا۔اور یہ عام سی بات ہے جو فوت ہو جاتا ہے وہ اللہ کے پاس چلا جاتا ہے۔