گل — Page 50
50 بنا ئیں۔نماز جمعہ بچہ :۔کل جمعہ ہے چھٹی کا دن ہے۔کسی کے گھر جانے کا پروگرام ماں :۔جس کے گھر جانے کا پروگرام رکھا ہے اُس کے مطابق تیاری صبح سے شروع کرنی ہوگی۔بچہ : صبح سے کیسے۔میرے دوست کہہ رہے تھے ہم تو جمعہ کے دن دیر تک سوتے رہیں گے۔ماں :۔جمعہ کا دن خاص عبادت کا دن ہوتا ہے۔دیر سے سوکر اُٹھنا غلط ہے۔جس طرح اسکول جلدی جلدی تیار ہو کر جاتے ہیں کہ کہیں غیر حاضری نہ لگ جائے اسی طرح جمعہ کے دن بھی صبح کی نماز میں غیر حاضری نہیں لگواتے اگر آپ دیر تک سوئیں گے تو فجر کی نماز کیسے پڑھیں گے۔پھر روزانہ اسکول کی جلدی میں تلاوت قرآن مجید جلدی جلدی کرتے ہیں۔چھٹی کے دن اطمینان سے قرآن مجید کا کافی حصہ پڑھیں ، اور سورتیں یاد کریں۔بچہ : یہ تو بتایا ہی نہیں کہ آپ کس کے گھر لے جائیں گی۔ماں - ہم آپ کو اللہ پاک کے گھر لے کر جائیں گے وہاں ہم