گل

by Other Authors

Page 49 of 102

گل — Page 49

49 بادشاہ کے دربار میں حاضر ہورہے ہیں جو ہمیں دیکھ رہا ہے۔ہماری نگا ہیں اس جگہ ہوں جہاں سجدہ کرتے وقت پیشانی رکھتے ہیں۔نماز میں قیام رکوع اور قعدہ میں تیزی سے اُٹھنا بیٹھنا غلط ہے آرام سے وقار کے ساتھ جیسے کوئی جلدی نہ ہو بلکہ مزہ آرہا ہو نماز پڑھنے میں۔نماز میں آنکھیں بند نہ ہوں اور بالکل اندھیرا نہ ہو۔نماز نیند کے وقت نہ پڑھیں پوری ہوشیاری سے نماز پڑھیں۔نیند میں پتہ ہی نہیں لگتا کیا کہہ گئے ہیں اور اللہ پاک کے سامنے غلط بات کہنے سے بڑا گناہ ہوتا ہے۔کسی چیز کا سہارا لے کر نماز نہ پڑھیں۔ایک پاؤں پر سارا وزن ڈالنا یا بار بار ہلنا منع ہے۔نمازی کے آگے سے گزرنا منع ہے۔جہان کوئی نماز پڑھ رہا وہاں شور کرنا اور باتیں کرنا منع ہے۔بچہ :۔نماز میں ہم خدا تعالیٰ سے کیا مانگتے ہیں؟ ماں : نماز میں اللہ سے ہر چیز مانگ سکتے ہیں۔اپنی زبان میں جو بھی مانگیں۔سجدہ میں جب سبحان ربی الاعلیٰ کہہ لیں تو لمبی لمبی دعائیں کریں۔اپنے حضور کے لئے ، ساری جماعت کے لئے۔اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں کے لئے کوئی بیمار ہو یا امتحان میں پاس ہونے کی دعا کرنی ہو سب کچھ عاجزی سے اپنے خدا سے مانیں۔ادب سے سوال کریں آپ کو تو علم ہے کہ خدا تعالیٰ سننے والا ہے۔دینے والا ہے پھر ہم کسی اور سے کیوں مانگیں۔خدا تعالیٰ ہمیں صحیح طور پر نماز ادا کرنے کی توفیق دے۔