گل — Page 51
51 جمعہ کی نماز پڑھیں گے۔جمعہ سب دنوں کا سردار ہے جمعہ کے دن نیکی کرنے کا زیادہ ثواب ملتا ہے۔اور خدا تعالیٰ جمعہ کے دن دُعا ئیں جلدی قبول کرتا ہے۔بچہ :۔ہم جمعہ کے دن خاص عبادت کرتے ہیں اور وہ جو عیسائی اور یہودی ہیں اُن کا بھی کوئی خاص دن ہے۔ماں :۔خدا تعالیٰ نے تو اُن کا بھی خاص عبادت کا دن جمعہ ہی رکھا تھا مگر آہستہ آہستہ یہودی ہفتے کہ دن عبادت کرنے لگے اور عیسائی اتوار کے دن ہم خدا کے فضل سے جمعہ کے دن عبادت کرتے ہیں۔بچہ :۔جمعہ کے دن کیا کیا کام کرنے سے خُدا تعالیٰ خوش ہوتا ہے ماں : قرآن پاک میں ایک سورۃ ہے اس کا نام ہی سورۃ جمعہ ہے۔اس میں لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اے ایمان والو جب تم کو جمعہ کے دن نماز کے لئے ”اے بلایا جائے تو خُدا کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو اگر تم یہ بات سمجھ جاؤ تو یہ بات تمھارے لئے بہت بھلائی والی ہے۔کیا ہے۔بچہ : آپ نے تو نماز میں شامل ہونے کے لئے دوڑنے سے منع ماں :۔دوڑنے کا مطلب صرف بھاگنا نہیں ہوتا بلکہ اس کا مطلب جلدی کرنا۔شوق سے کرنا۔دلچسپی ہمحبت اور پیار سے کرنا بھی ہے۔اہتمام سے تیاری کرنا کہ ایسے کریں گے ایسے کریں گے۔اور پھر اس کی پابندی کرنا۔نماز