غنچہ

by Other Authors

Page 71 of 76

غنچہ — Page 71

71 پانچ بنیادی اخلاق سچ کی عادت سب سے پہلی بات سچ کی عادت ہے۔آج دنیا میں جتنی بدی پھیلی ہوئی ہے اس میں خرابی کا سب سے بڑا عنصر جھوٹ ہے۔میرے نز دیک جب تک بچپن سے بیچ کی عادت نہ ڈالی جائے بڑے ہو کر بیچ کی عادت ڈالنا بہت مشکل کام ہوتا ہے کوئی شخص صالح بھی نہیں بن سکتا جب تک وہ سچا نہ ہو اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ ہم اپنے بچوں کو شروع ہی سے نرمی سے بھی اور سختی سے بھی بیچ پر قائم کریں۔نرم اور پاک زبان کا استعمال تربیت کا دوسرا پہلو نرم اور پاک زبان کا استعمال کرنا اور ایک دوسرے کا ادب کرتا ہے۔روزمرہ کے حسن سلوک اور ادب کی طرف غیر معمولی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی گھروں میں اگر بچپن ہی میں تربیت دے دی جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی آسانی کے ساتھ یہ کام ہو سکتے ہیں۔نرم کلامی، ادب و احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے سلوک کرنا یہ بہت ضروری ہے۔بڑے بڑے خطرناک جھگڑے اس صورتحال کی طرف توجہ نہ دینے کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔۔۔۔جب تک بچپن سے ہم اپنی اولا د کو زبان کا ادب نہیں سکھاتے اس وقت تک آئندہ بڑے ہو کر قوم میں ان کے کردار کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔وسعت حوصلہ تیسری چیز وسعت حوصلہ ہے بچپن ہی سے اپنی اولا د کو یہ سکھانا چاہیے کہ اگر کسی نے تھوڑی سے کوئی بات کہی ہے یا تمہارا کچھ نقصان ہو گیا ہے تو