غنچہ — Page 70
70 آداب و اخلاق ی جس سے آپ کوئی بھی چیز سیکھیں خواہ وہ آپ سے بڑا ہو یا چھوٹا اس کی عزت کریں۔جیسے اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں خدا کے گھر یعنی مسجد کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔جوتا پہن کرنماز کی صفوں اور دریوں پر نہ چلیں ح سب سے ”آپ کہہ کر مخاطب ہوں اوئے، ابے لفظ اچھے بچے نہیں بولتے۔خدا کے دیے ہوئے رزق کی قدر کریں ، کوئی چیز گر جائے تو اُٹھا لیں۔پلیٹ میں اتنا نکالیں جتنی بھوک ہے۔کھانا بچا ہوا نہ چھوڑیں۔اپنے برتن دھو کر جگہ پر رکھیں۔صبح سویرے اٹھنے کی عادت ڈالیں، سیر کریں ،ورزش کریں۔اپنے ہاتھ سے کام کی عادت ڈالیں۔اپنے کپڑے خود سید ھے اُتار کر جگہ پر رکھیں جونا خود پالش کریں۔