غنچہ

by Other Authors

Page 62 of 76

غنچہ — Page 62

62 لوگوں کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس زمانے کا مہدی بنایا ہے تو اچھے لوگوں نے اچھی بات مان لی اور باقی لوگ دشمن ہو گئے آپ کو بہت ستایا گیا۔آپ رو رو کر خدا سے دعائیں کرتے۔آدمی آدمی سے تو لڑ سکتے ہیں مگر خدا سے تو نہیں لڑ سکتے۔آپ کے ساتھ تو خدا تھا۔خدا نے آپ کو بڑے پیار سے تسلیاں دیں اور کہا تم مہدی بھی ہو اور مسیح بھی ہو۔اچھے اچھے لوگ آپ کے ساتھ بے حد محبت کرتے تھے آپ کو سچا مانتے تھے ایسے لوگوں کا نام جنہوں نے آپ کو سچا مہدی و مسیح مان لیا، فرقہ احمدیہ رکھا۔اب احمدی لوگ ساری دنیا میں دین کو پھیلا رہے ہیں اور بہت بڑے بڑے کارنامے کر رہے ہیں مگر جو آپ کے دشمن ہوئے وہ بہت ہی حسرت سے نا کام ہوئے میں آپ کو اُن کے انجام کے متعلق بھی بتاؤں گی لیکھرام، ڈوئی محمد حسین ، چراغ دین جونی وغیرہ۔اگلی نشست میں میں آپ کو یہ بتاؤں گی کہ آں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے متعلق کیا کیا باتیں بتائی تھیں۔آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ آں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کی آمد کا سال مہینہ جگہ سب کچھ بتایا تھا۔اور یہ بھی بتایا تھا کہ آنے والے مہدی کی شکل کیسی ہو گی۔عادتیں کیسی ہوں گی۔آپ کو اچھی طرح تو بعد میں سمجھ آئے گی مگر ایک بات خوب یاد رکھیں۔سورج اور چاند آپ نے دیکھتے ہیں ، چاند گرہن ،سورج گرہن بھی سُنا ہوگا۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا جب مہدی آئیں گے سورج اور چاند کو ایک ہی مہینے میں گرہن لگے گا اور ایسا دنیا میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔یہ گرہن لگے تھے اس طرح کے بہت سے نشان اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کی بارشوں اور جماعت کی ترقی کے بارے میں بہت سی باتیں انشاء اللہ آپ کو بتاؤں گی۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں اس پاک وجود پر نازل ہوں۔