غنچہ

by Other Authors

Page 61 of 76

غنچہ — Page 61

61 پڑھتے۔آپ جب کبھی کوئی خواب دیکھتے اکثر بالکل اسی طرح پورا ہو جاتا۔سب لوگ حیران رہ جاتے کہ غلام احمد سے خدا تعالیٰ کا خاص ہی رشتہ ہے۔پھر ایسا ہوتا کہ آپ کوئی بات سوچ رہے ہوتے تو خود بخو داس کا جواب اللہ تعالیٰ آپ کو سکھا دیتا۔آپ کسی کے لئے دعا کرتے تو خدا تعالیٰ قبول فرما لیتا اور پہلے سے خبر بھی دے دیتا کہ اب ایسا ہو گا ذرا سوچو تو سہی آپ اپنے دوستوں سے فرماتے مجھے اللہ نے بتایا ہے آج ایک خط آئے گا اس میں یہ لکھا ہو گا اور اسی دن وہ خط آجاتا اور اس میں وہی لکھا ہوتا۔وہ سب جو یہ دیکھتے تھے سمجھ رہے تھے کہ ایسا آدمی روز روز پیدا نہیں ہوتا۔اللہ کا خاص ہی بندہ ہے۔اُس وقت سب بہت ہی حیران ہوتے جب آپ کو کوئی ضرورت ہوتی اور وہ بغیر آپ کے فکر کئے دعا سے پوری ہو جاتی تم نے کورٹ کا نام سنا ہو گا۔حج ،عدالت ، وکیل یہ لفظ سُنے ہیں جب کوئی جھگڑا ہو جاتا ہے تو بیج فیصلہ کرتا ہے لوگ ایسا کرتے ہیں کہ مرضی کا فیصلہ کروانے کے لئے جھوٹ بھی بول دیتے ہیں۔مگر آپ نے عدالت میں بھی جھوٹ نہیں بولا۔آپ مجھتے تھے جج سے کیا ڈرنا۔اصل حج تو اللہ تعالیٰ ہے اور خدا آپ کی سچائی کے انعام میں فیصلہ آپ کے حق میں کرانا۔آپ جس وقت جوان تھے برصغیر پر انگریزوں کی حکومت تھی اب سوچو عیسائیوں کی حکومت اور رہنے والے اکثر ہندو اور عیسائی پادری عیسائیت کی تعلیمات کو پھیلانے کے لئے کوشش میں مصروف اور حکومت بھی ان کی تھی چنانچہ وہ مسلمانوں کے خلاف بر صغیر میں خوب سرگرم عمل تھے مگر آپ کو یقین تھا کہ خدا سچا ہے۔اسلام سچا ہے۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم بچے ہیں۔قرآن سچا ہے۔اس لئے آپ نے اخباروں میں مضامین لکھنے شروع کئے مسلمان بہت خوش ہوئے اور آپ کو بڑی عزت کی نظر سے دیکھتے۔پہلے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی عزت بنائی کہ آپ کے علم کی شہرت ہوئی پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ آپ کو مسلمانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اس صدی کا مجد داعظم یعنی مہدی بنایا جاتا ہے۔مہدی کا مطلب ہوتا ہے سیدھی راہ دکھانے والا۔آپ نے جب