غنچہ

by Other Authors

Page 49 of 76

غنچہ — Page 49

49 تاریخ اسلام سب سے پیارا انسان (حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ) پیارے بچو ! آپ نے دیکھا ہے کہ دُنیا میں ہر طرح کے انسان ہوتے ہیں کچھ اچھے ہوتے ہیں کچھ بُرے ہوتے ہیں۔اور کچھ بہت اچھے ہوتے ہیں۔کبھی آپ کو خیال آیا کہ سب سے اچھا انسان کون ہو گا۔الیسا اچھا جسے خدا تعالیٰ بھی اپنے پیدا کئے ہوئے سب انسانوں میں سب سے اچھا سمجھے۔آج میں آپ کو اس سب سے اچھے انسان کی زندگی کے کچھ واقعات بتاؤں گی۔یہ واقعات سُن کر آپ کو یہ پتہ چلے گا کہ وہ کون سے کام تھے جن کے کرنے سے ایک انسان سب انسانوں سے اچھا ہو گیا۔اور خدا تعالیٰ کو بھی سب سے پیارا ہو گیا۔یہ تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ آج ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کریں گے۔آپ بادشاہوں، شہزادوں کی کہانیاں سکتے اور پڑھتے ہیں۔آج جس شہزادے کی کہانی سنیں گے وہ بڑی شان والے تھے۔وہ سب انسانوں سے پیارے اور سب نبیوں سے اچھے تھے۔کسی بڑے مہمان کو آنا ہو تو ہم تیاریاں کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے بھی اس شہزادے کو دنیا میں لانے کے لئے تیاریاں کیں پہلے تو دنیا بنائی ، زمین و آسمان بنائے۔ان کو چاند، سورج اور ستاروں سے روشنی دی۔سمندر ، پہاڑ جنگل پھول پرندے بنائے۔اب سارے نام تو ہم گن بھی نہیں سکتے۔آپ تو ما شاء اللہ مجھے دار ہیں۔جب میں نے یہ کہہ دیا کہ سارا کچھ اللہ میاں نے اپنے پیارے شہزادے