غنچہ — Page 48
48 احادیث ماں۔آپ کو علم ہے حدیث کسے کہتے ہیں۔پیارے آقا ﷺ کی باتوں کو حدیث کہتے ہیں اور حدیث یاد کرنے کا بڑا ثواب ہے۔ماں۔پہلے تو میں آپ کو حدیث یاد کرنے اور دوسروں کو سکھانے پر اللہ کے انعام والی حدیث کا مطلب بتاتی ہوں۔ہمارے آقا نے فرمایا ہے جس شخص نے لوگوں کو سنانے کے لئے اور سمجھانے کے لئے چالیس حدیثیں یاد کر لیں جو دین کے متعلق ہوں تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس شخص کو بہت زیادہ پڑھے لکھے لوگوں میں شامل کرے گا اور قیامت کے دن میں اللہ تعالیٰ سے کہوں گا کہ اس شخص کو معاف کر دیجئے۔بچہ۔مجھے تین حدیثیں پہلے سے یاد ہیں۔ماں۔اب ہم آپ کو پانچ حدیثیں یا دکر وائیں گے جو چھوٹی چھوٹی سی ہیں مگر ان کے مطالب بڑے بڑے ہیں 1 - لَيْسَ الْخَبُرُ كَالْمُعَايَنَةِ نہیں ہے سنی سنائی بات خود دیکھنے کی طرح 2 - الحَرْبُ خُدعة لڑائی داؤ پیچ کا نام ہے 3- الْمُسْلِمُ مِرَّاةُ الْمُسْلِمِ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے 4 - اَلْمُسْتَشَارُ مُؤتَمَن جس سے مشورہ لیا جاتا ہے وہ امین ہے۔5 - الحَيَاءُ خَيْرٌ كُله حیا سراسر بہتر ہے۔