غنچہ

by Other Authors

Page 50 of 76

غنچہ — Page 50

50 کے لئے بنایا تو اب آپ سوچیں کہ کتنی بڑی تیاری ہوئی۔پھر دُنیا میں ایک ملک ساری دنیا کے درمیان میں عرب بنایا۔پھر عرب میں ایک شہر مکہ بنایا۔آپ کو حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی کہانی آتی ہے۔یہی وہ مکہ ہے جہاں حضرت اسماعیل علیہ السلام آ کر آباد ہوئے تھے۔اور خانہ کعبہ بنایا تھا۔اس شہر میں ایک گھر تھا۔اس گھر میں مکہ کے سردار کے بیٹے عبداللہ اپنی بیگم حضرت آمنہ کے ساتھ رہتے تھے۔دونوں بہت نیک تھے۔حضرت عبد اللہ ایک سفر پر گئے اور کچھ دنوں کے بعد جب اُن کا قافلہ مکہ واپس آ رہا تھا۔حضرت عبداللہ بیمار ہوئے اور فوت ہو گئے۔اب حضرت آمنہ اکیلی رہ گئیں وہ اللہ پاک سے بہت دعائیں کرتیں،ایک دن انہوں نے خواب میں دیکھا کہ اُن میں سے ایک روشنی نور نکلا ہے جو پھیلتے پھیلتے اور بڑھتے بڑھتے پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔انہوں نے یہ خواب بھی دیکھا کہ ان کی گود میں چودھویں کا چاند آگیا ہے۔حضرت آمنہ نے اپنی خواہیں حضرت عبد اللہ کے والد حضرت عبد المطلب کو سُنا ئیں۔وہ سمجھ گئے کہ اللہ تعالیٰ کوئی بڑی شان والا بچہ آمنہ کو دے گا۔اور پھر خدا تعالیٰ نے صبح کی آذان کے وقت سے ذرا پہلے حضرت آمنہ کی گود میں سچ مچ چاند جیسا بیٹا دے دیا۔اس بچہ کے دادا حضرت عبدالمطلب آئے بچے کو دیکھا بہت پیار کیا۔اب بچے کا نام رکھنا تھا۔حضرت آمنہ نے خواب میں دیکھا کہ بچے کا نام احمد ہے۔حضرت عبد المطلب نے بچے کا نام محمد رکھا۔جس کا مطلب ہے بہت تعریف کے قابل جس کی بہت تعریف کی جائے۔پھر دادا نے پوتے کو گود میں لیا۔اور اللہ کا شکر ادا کرنے خانہ کعبہ کی طرف چلے گئے۔گود میں اس شہزادے نے خانہ کعبہ کا پہلا طواف کیا۔دادا کو پتہ تھا کہ بچے کے ابو فوت ہو چکے ہیں۔سارا پیار دا دا ہی کو کرنا ہے۔دادا کو اپنے بیٹے کی اس نشانی کو دیکھ کر بہت پیار آتا۔عرب میں یہ رواج تھا۔بچوں کو کھلی جگہ میں بڑے ہونے کے لئے گاؤں کی کھلی ہوا میں رہنے والوں کو دے دیا جاتا تا کہ صحت اچھی