غنچہ — Page 13
13 اللہ کی کتابوں پر ایمان بچہ۔اللہ کی کتابیں کون سی ہیں؟ ماں۔جب ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب کہتے ہیں تو ایسی کوئی کتاب نہیں ہوتی جو اللہ جی نے کسی کا تب سے لکھوا کر یا خود لکھ کر پرنٹ کرا کر بھیجی ہو بلکہ اللہ پاک جی اپنے نیک پاک نبیوں کو اچھی باتیں سکھاتا ہے جو وہ لکھوا کر ایک کتاب بنا لیتے ہیں۔اللہ پاک کی باتوں کو وحی یا الہام کہتے ہیں اس وجی کو جمع کر کے کتاب بنتی ہے۔بچہ۔وحی کسے کہتے ہیں؟ ماں۔جب اللہ تعالیٰ انسانوں کو کوئی اچھی بات سکھانا چاہتا ہے تو فرشتوں کے ذریعہ پیغام بھیجتا ہے اس کو وحی کہتے ہیں۔بچہ ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کون وحی لاتے تھے؟ ماں۔حضرت جبرائیل لاتے تھے میں نے آپ کو بتایا تھا کہ ایک دن غارِ حرا میں حضور عبادت فرما رہے تھے تو ایک فرشتہ آیا وہی تو حضرت جبرائیل تھے اور آپ کو کہا تھا افسراء پڑھیے پھر ساری عمر یہ فرشتہ آپ کو خدا تعالیٰ کا پیغام دیتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے وحی میں اچھی باتوں کے کرنے کا حکم دیا اور بُری باتوں سے روکنے کا۔حکم دیا۔بچہ۔اس کا مطلب ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوفرشتے نے بہت کچھ سکھایا تھا۔ماں۔جی ہاں۔وہ سب کچھ ہمارے پیارے آقا نے لکھوایا اُسی کو ہم قرآن مجید کہتے ہیں۔پورے تھیس سال جب تک آپ زندہ رہے اللہ تعالیٰ کا پیغام آپ کو ملتا رہا۔ہمارا ایمان ہے کہ قرآن پاک خدا تعالیٰ کا پاک کلام ہے پہنچا ہے قیامت تک محفوظ رہے گا اس میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا۔