غنچہ

by Other Authors

Page 14 of 76

غنچہ — Page 14

14 بچہ قرآن مجید سے پہلے بھی کوئی کتابیں اللہ تعالیٰ نے دی تھیں؟ ماں۔حضرت داؤد علیہ السلام کو زیور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تو ربیت اور حضرت عیسی علیہ السلام کو انجیل سکھائی تھی۔بچہ ہم ان سب پر ایمان لاتے ہیں۔ماں۔یہ سب کتابیں خدا تعالیٰ کی طرف سے تھیں مگر اپنی اصلی شکل پر نہ رہ سکیں پھر خدا تعالیٰ نے ہمیشہ قائم رہنے والی ہماری پیاری کتاب قرآن مجید دے دی۔