غنچہ — Page 12
12 حضرت میکائیل علیہ السلام رزق پہنچاتے ہیں۔حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے دن صور پھونکیں گے۔ماں۔کوئی اور کام سوچئے جو فر شتے کرتے ہیں؟ بچہ ہر وقت درود پڑھتے ہیں اور جب ہم درود پڑھتے ہیں تو فرشتے ہمارے پیارے آقا ﷺ کو جا کر میرا نام لے کر بتاتے ہیں کہ فلاں نے آپ کو درود کا تحفہ بھیجا ہے۔ماں۔صرف آپ کا نہیں آپ کے ابو کا بھی۔فرشتے بتاتے ہیں کہ اُس شخص کے بیٹے نے درود اور سلام کا تحفہ بھیجا ہے۔خاص طور پر جمعہ کے دن۔بچہ۔فرشتے نماز بھی پڑھتے ہیں؟ ماں۔فرشتے وہی کام کرتے رہتے ہیں جس کا انہیں خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے خدا تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر وقت خدا کی عبادت کریں۔بچہ انسانوں اور فرشتوں میں کیا فرق ہے؟ ماں پہلا فرق تو یہ ہے کہ انسان مٹی سے بنا ہے فرشتے نور سے بنے ہیں دوسرا فرق یہ ہے کہ انسان خود سوچ سکتا ہے کہ اچھا راستہ کون سا ہے غلط کون سا ہے جب کہ فرشتے وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے پھر یہ بھی فرق ہے کہ جیسے انسان کو ایک جگہ سے کسی دوسری جگہ جانے کے لئے وقت لگتا ہے فرشتے فوراً پیچ جاتے ہیں۔