مرزا غلام قادر احمد — Page 58
58 تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے (ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 648) _" اولا د اور الہی بشارت : اپنے سچے وعدوں کے مطابق قادر و مقتدر خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو پہلے سے بشارتیں عطا فرما کر پاکباز، نافع الناس اولاد عطا فرمائی۔ہر بچہ الہی تائیدات کا زندہ نشان ثابت ہوا۔-1 -2 دو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد (1889ء تا 1965ء)۔عظیم الشان پیشگوئی کے مصداق مصلح موعود قرار دیئے گئے۔آپ کے ساتھ آنے والی بشارات کی خبر آپ کی پیدائش سے بہت پہلے دی گئی تھی۔” وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکتوں سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اُسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔“ (ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 647) آپ کو باغ احمد کی آبیاری کی نصف صدی تک توفیق ملی۔آپ کے عہد امامت میں جماعت نے قابلِ رشک ترقی کی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب (1893ء تا 1963ء)۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دوسرے فرزند تھے آپ کی پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ نے عظیم بشارتیں عطا فرمائیں۔آپ کو قمر الانبیاء کا صفاتی نام عطا فرمایا۔آپ کو علمی تحقیقات اور تربیتی