مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 59 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 59

59 -3 -4 -5 تحریروں کے ذریعے جماعت کی لا ثانی خدمات کا موقع ملا۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد (1895ء تا 1961ء)۔آپ کی پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ نے بشارت دی۔عَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَى خلَافِ التَوَقُعُ ( تذكره صفحہ 720 )۔اللہ تعالیٰ خلاف توقع عمر 6 دے گا۔ایک رویا میں آپ کو بادشاہ کا لقب بھی عطا ہوا۔حضرت صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ (1897ء تا 1977ء)۔آپ کی پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ نے خبر دی تُنَشَاءُ فِي الحلية یعنی زیور میں نشو و نما پائے گی۔آپ کو نواب مبارکہ بیگم کا نام عطا ہوا اور لفظ ” نواب کا اضافہ بھی ایک پیشگوئی ثابت ہوا۔آپ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی زوجیت میں آئیں۔اللہ تعالیٰ نے علم کا زیور بھی وافر عطا فرمایا تھا۔آپ منفر د شاعرہ تھیں۔حضرت صاحبزادی امة الحفیظ بیگم صاحبہ (1904ء تا 1987ء)۔آپ کی پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ نے دُختِ کرام‘ الہام فرمایا۔آپ کریمانہ صفات کا مظہر بنیں۔حضرت نواب عبداللہ خان صاحب کی زوجیت میں باعمل زندگی گزاری۔حضرت اقدس کے پانچ بچے صغرسنی میں فوت ہوئے۔اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیاں اس مبشر اولاد تک محدود نہیں تھیں بلکہ نسل نسل تقویٰ اور زہد سے معطر مبارک سلسلوں کی بشارات تھیں۔تری نسلًا بعيدًا خدا تعالیٰ کے احسان سے دُور کی نسلیں ہوں گی اور اپنی صفات کے لحاظ سے قابل فخر ہوں گی۔ان بشارات کو جذب کرنے کے لئے حضرت اقدس نے بڑی عاجزی اور الحاج سے اپنی اولا د اور نسلوں کے لئے دعائیں مانگیں۔