مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 461 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 461

461 جھنگ روڈ پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔روز نامہ خبریں 15 /اپریل 1999ء مرزا طاہر کے بھتیجے کوقتل کرنے والے 4 ڈاکو مسجد میں ہلاک جھنگ سے تعلق رکھنے والے 4 ڈاکوؤں نے مرزا غلام قادر کو احمد نگر سے اغوا کیا اور اس کی گاڑی میں فرار ہو رہے تھے کہ مغوی نے شور مچا دیا، ڈاکوؤں نے غلام قادر کو قتل کر کے بھاگ کر ایک اسکول میں پناہ لی، پولیس نے تعاقب کیا، ڈاکوؤں نے محاصرہ توڑ کر ایک مسجد میں پناہ لے لی پولیس اور ایلیٹ فورس نے فائرنگ کر کے چاروں کو مسجد میں ہی مار ڈالا، پولیس نام خفیہ رکھ رہی ہے، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد چنیوٹ، چناب نگر (نمائندہ خبریں) قادیانی جماعت کے سر براہ مرزا طاہر احمد اور پلاننگ کمیشن کے سابق ڈپٹی چیئر مین ایم ایم احمد کے بھتیجے مرزا غلام قادر کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے چاروں ڈاکوؤں کو پولیس نے مسجد میں ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح 9 بجے دریائے چناب کے مشرقی پل احمد نگر کے نزدیک ڈاکوؤں نے مرزا غلام قادر کو یرغمال بنا لیا، اور اسی کی کار میں فرار ہونے لگے۔پل پر ٹریفک جام تھی جہاں مرزا غلام قادر نے اپنی مدد کے لئے شور مچا دیا۔ڈاکو مرزا غلام قادر کو گاڑی میں ہی قتل کر کے امین پور بنگلہ کی طرف بھاگ نکلے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ڈاکوؤں نے گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 237 میں پناہ لے لی۔پولیس نے اسکول کا محاصرہ کر لیا۔ڈاکو پولیس کا محاصرہ توڑ کر یہاں سے بھی بھاگ نکلے اور گاؤں کی مسجد میں جا گھسے۔پولیس اور ایلیٹ فورس نے مسجد کو گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کر کے چاروں کو مسجد میں ہی بھون ڈالا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع و ڈویژن کے اعلیٰ پولیس و انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے۔حکام نے مسجد کی تعمیر نو کے لئے - 20000 روپے دینے کا اعلان کیا۔چاروں نعشیں جھنگ روانہ کر دی گئی ہیں۔پولیس مرنے والوں کے نام بتانے سے گریز کر