مرزا غلام قادر احمد — Page 462
462 رہی ہے۔ملزموں سے بھاری اسلحہ جس میں راکٹ لانچر، اور ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں، قبضہ میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان اشتہاری تھے اور ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر لاکھوں روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔چناب نگر: مقابلہ میں مرنے والوں میں لشکر جھنگوی کا رہنما اعجاز نجی عرف فوجی شامل ہے : پولیس کا دعوی چناب نگر ( جی این این) پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مرزا طاہر احمد کے بھتیجے مرزا غلام قادر کو اغواء کے بعد قتل کر کے فرار ہونے والے چار ڈاکو جنہیں بعد میں ہلاک کر دیا گیا تھا میں سے دولشکر جھنگوی سے تعلق رکھتے تھے۔ایک اعجاز جی عرف فوجی جبکہ دوسرا طارق ورک تھا۔فوجی کے سر پر لاکھوں کا انعام مقرر تھا۔روز نامه آواز (4) 15/اپریل 1999ء چنیوٹ میں قادیانی رھنما اغواء کے بعد قتل ڈاکوؤں نے بیچنے کے لئے طلباء کو یر غمال بنا لیا پولیس کا کمانڈو ایکشن، چاروں ہلاک ایک ڈا کو غلام قادر قادیانی کی کار میں سوار ہو گیا راستے میں ٹریفک پھنس گئی تو مغوی نے شور مچا دیا، ملزموں نے فائرنگ کر دی، ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہو گیا، پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکو اسکول میں گھس گئے، طلباء کو ڈھال بنا لیا، پولیس نے آنسو گیس پھینکی تو باہر نکل آئے ، فائرنگ کر کے چاروں کو ہلاک کر دیا چنیوٹ (نمائندگان) ڈاکوؤں نے ایک کار سوار کو اغواء کر لیا۔شور کرنے پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہو گیا۔چنیوٹ پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کو ڈھیر کر