مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 460 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 460

460 برآمد کر لی۔روز نامہ جسارت کراچی 15 راپریل 1999ء چار ڈاکو ہلاک، مزاحمت پر 2 افراد کا قتل اہل خانہ اور محلہ داروں نے ڈکیتی کے دوران ایک ڈا کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ایس ایس پی ملتان کے چارج سنبھالنے کے 21 گھنٹے بعد ڈاکوؤں سے مقابلہ، چناب نگر میں کار سوار کا اغوا، ملزمان نے شور مچانے پر گولی مار دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر سمیت 4 افراد زخمی، ایک مجروح اسپتال میں دم توڑ گیا دریائے چناب کے شرقی پل پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں چار مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور تین شدید زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ایم ایم احمد کے بھتیجے مرزا غلام قادر ولد مرزا مجید احمد کو جو اپنی کار میں ربوہ سے احمد نگر جا رہے تھے۔راستہ میں ایک سفید کار میں چار مسلح ڈاکو سوار تھے جن میں سے دو ڈاکو ان کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور چنیوٹ کی جانب چلنے کو کہا۔جب ان کی گاڑی دریائے چناب کے شرقی پل پر پہنچی تو ٹریفک بلاک ہونے کے باعث انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔جس پر ڈاکوؤں نے فائر مار کر غلام قادر کو کار ہی میں شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں چنیوٹ اسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گیا۔دو ڈاکو جو اپنی کار میں سوار تھے باہر نکل کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ساتھ کھڑی بس جو میانوالی سے فیصل آباد جا رہی تھی میں سوار سردار بخش کمہار سکنہ کوٹ قاضی، ایک گرلز اسکول ٹیچر نسرین کو فائر لگے جس سے سردار اللہ بخش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور لیڈی ٹیچر شدید زخمی ہو گئی۔جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔بس ڈرائیور توصیف احمد بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔چاروں مسلح ڈاکو واردات کے بعد اپنی کار میں بیٹھ کر