مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 45 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 45

45 لانچرز گرنیڈ اور گرنیڈ لانچر اور بہت سی کلاشنکوفیں بھر دی جانی تھیں۔یہ خیال کیوں ان کو آیا اس لئے کہ ایک شخص کے قتل کے لئے اتنا بھاری جدید اسلحہ جو دہشت گردی کے جدید ترین تیار لوگوں کو جو ٹرینڈ آدمی ہیں ان کو دیا جاتا ہے۔وہ ساتھ لے جانے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک کار سے ان سارے جدید ترین اسلحات کی بھر مار پکڑی گئی ہے اور ان ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ساری چیزیں ان کی کار میں بھر کر اس کو جلا دینا مقصود تھا لیکن اندر سے وہ چیزیں پکڑی جاتیں اور یہ الزام لگتا کہ سارے پاکستان میں جو خطرناک اسلحہ تقسیم ہو رہا ہے اور بد معاشیاں کی جا رہی ہیں یہ جماعت احمد یہ کروا رہی ہے۔اور یہ جو چیزیں پکڑی گئیں۔یہ پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک طرف تو اس کو اتفاقاً ڈکیتی کا واقعہ بیان کرتی ہے اور دوسری طرف تسلیم کرتی ہے کہ ساری چیزیں ان کے پاس تھیں۔عام ڈکیتی میں اتنے خطرناک ہتھیاروں کی ضرورت کیسے ہوسکتی ہے۔یہ ویسے ہی ناممکن ہے۔اب عزیزم غلام قادر شهید کا جو غیر معمولی کارنامہ ہے وہ یہ ہے کہ اس کو سمجھ آ گئی کہ یہ ایک خطرناک سازش ہے جس کے بد اثرات جماعت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔چنانچہ اس نے بالکل پرواہ نہیں کی کہ اس کو کیا تکلیف دی جا رہی ہے۔اس کے گلے گھونٹنے کی کوشش کی گئی۔اس کو ہر طرح سے اور خنجر مار کے بھی مارنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ بیچ کے باہر نہ نکل سکے۔لیکن بڑی سخت جانی کے ساتھ سارے مصائب کو برداشت کرتے ہوئے وہ اُن کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور یہ پسند کیا کہ سڑک پر اس کا خون بہہ جائے تاکہ جماعت احمد یہ اس سازش کے بد اثرات سے محفوظ رہے اور ان کے قبضے میں آکر دہشت گردی کے منصوبے میں اس کو ملوّث نہ کیا جا سکے۔یہ جد وجہد تھی قادر کی، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے