مرزا غلام قادر احمد — Page 456
456 محاصرہ کر لیا اور وائرلیس پر ایلیٹ فورس اور بکتر بند گاڑیاں منگوا لیں۔پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتاری دینے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ہتھیار نہیں پھینکے۔پولیس نے کمانڈو ایکشن کر کے چاروں ملزموں کو ہلاک کر کے اساتذہ اور بچوں کو ان کے قبضہ سے چھڑا لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جھنگ اور ڈی آئی جی فیصل آباد موقع پر پہنچ گئے۔رات گئے تک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔دریں اثناء آئی جی پنجاب جہانزیب برکی بھی اطلاع ملتے ہی چنیوٹ پہنچ گئے۔انہوں نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر شورکوٹ میں پکڑے جانے والے دہشت گردوں کو بھی لایا گیا۔جنہوں نے لاشوں کو دیکھا۔تاہم آئی جی پنجاب نے مقامی اخباری نمائندوں کو ملزموں کے بارے میں کسی قسم کا جواب نہ دیا۔یاد رہے کہ مارے جانے والے ملزموں کی طرف سے اسلحہ کے استعمال اور پولیس کی جوابی کاروائی سے پورا علاقہ لرز اُٹھا تھا۔پولیس نے موقع۔سے پندرہ ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، دو پستول، تین راکٹ لانچر، اور لائٹ مشین گن برآمد کر لی۔تاہم مرنے والوں کا تعلق ملک کے چوٹی کے دہشت گردوں میں شمار ہوتا ہے۔جن کے سر کی قیمت لاکھوں روپے بیان کی جاتی ہے۔چنیوٹ مقابلے میں لشکر جھنگوی کا نجی تارڑ مارا گیا، ذرائع کا دعوئی لاہور (سپیشل رپورٹر) جھنگ میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والوں میں لشکرِ جھنگوی کا سرکردہ رہنما اور ڈیرہ غازیخان جیل توڑ کر فرار ہونے والا اعجاز عرف نجی تارڑ بھی شامل ہے۔اعجاز حجی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت پنجاب نے ہمیں لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا۔اعجاز جی وہاڑی کا