مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 457 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 457

457 کے رہائشی تھا۔کچھ عرصہ قبل ڈیرہ غازیخان جیل توڑ کر فرار ہونے والے لشکر جھنگوی چھ ارکان میں اعجاز جی بھی شامل تھا۔اعجاز جی پولیس کو مجالس اور امام بارگاہوں پر فائرنگ کے علاوہ قتل، ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم سمیت مذہبی دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزم اعجاز حجی ملتان میں خانہ فرہنگ ایران میں فائرنگ اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم اعجاز حجی وہاڑی میں ایس ایچ او خانیوال انسپکٹر ریاض اور اس کے گن مین کانسٹیبل کو قتل کرنے کے بعد بھاگا ہوا تھا۔ایس ایچ او خانیوال نے ایک مقدمہ کی تفتیش کے دوران اعجاز جی کے گھر والوں کو شامل تفتیش کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے اعجاز جی نے انسپکٹر ریاض کو کانٹیبل سمیت قتل کر ڈالا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملتان، خانیوال اور جھنگ کے علاوہ ان کے قریبی علاقوں میں ہونے والی تمام مذہبی دہشت گردی کی وارداتوں میں اعجاز حجی شامل تھا۔وہ خصوصاً پولیس والوں کو قتل کرنے میں مشہور تھا۔روز نامہ اوصاف اسلام آباد (4) 15 /اپریل 1999ء "" چناب نگر افراد کو قتل کر کے بھاگتے ہوئے 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو قتل کر کے چھینی گئی کار میں فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب شروع کر دیا ڈاکوؤں نے کوٹھی کے مقام پر اسکول میں پناہ لی، پولیس نے بھاری مقدار میں آنسو گیس پھینکی، پولیس محاصرے کے باعث ڈاکوؤں نے اسکول سے مسجد میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے طویل مقابلے کے بعد چاروں ڈاکو ہلاک کر دیے۔چنیوٹ، چناب نگر (نمائندہ اوصاف + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار ) چنیوٹ پولیس نے دو افراد کو قتل کر کے فرار ہوتے ہوئے کار ڈکیتی میں ملوث چار ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چار نوجوان جن کی عمریں 25