مرزا غلام قادر احمد — Page 455
455 چنیوٹ میں مقابله چنیوٹ میں مقابلہ دوشہر یوں کوقتل کرکے اسکول میں پناہ لینے والے 4 ڈاکو مارے گئے شرقی پل کے قریب ڈاکوؤں نے مرزا غلام قادر کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا، پل پر ٹریفک بند دیکھ کر مغوی نے شور مچا دیا جس پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قریب کھڑی بس کا مسافر بھی ہلاک ہو گیا، ڈرائیور اور خاتون ٹیچر شدید زخمی مرزا غلام قادر قادیانیوں کے سربراہ مرزا طاہر احمد کا بھتیجا تھا، ملزم صورتحال سے گھبرا کر جھنگ روڈ کی طرف گئے اور ہائی اسکول میں حس کر اساتذہ اور طلبہ کو یرغمال بنا لیا پولیس نے اسکول کا محاصرہ کر لیا اطلاع ملنے پر ایلیٹ فورس اور بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچ گئیں، پولیس نے چند منٹ کے مقابلے میں چاروں ملزموں کو ہلاک کر دیا ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی ربوہ، چنیوٹ (نامہ نگار) دریائے چناب کے شرقی پل پر ڈاکوؤں نے واردات میں ناکامی پر 2 افراد کو قتل کر دیا جبکہ عورت سمیت دو را بگیر شدید زخمی ہو گئے۔بعد ازاں پولیس نے سخت مقابلے کے دوران چاروں ملزموں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح دریائے چناب کے شرقی پل کے قریب ڈاکوؤں نے مرزا غلام قادر کو روکا اور انہیں گن پوائنٹ پر گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔پل پر ٹریفک بلاک تھی۔جس پر مرزا غلام قادر نے شور مچا دیا۔ڈاکوؤں نے گھبرا کر انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔مقتول جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا طاہر احمد کے بھیجے تھے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قریب کھڑی بس میں بیٹھا ایک مسافر سردار بخش بھی ہلاک ہو گیا۔جبکہ ایک خاتون ٹیچر نسرین اور بس ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ڈاکو صورتحال سے گھبرا کر جھنگ روڈ کی طرف فرار ہو گئے۔اسی اثناء میں پولیس کو اطلاع مل گئی جس نے ڈی ایس پی سید جماعت علی شاہ کی سربراہی میں ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ڈاکو تھانہ لنگرانہ کے ہائی اسکول میں گھس گئے۔جہاں پڑھائی جاری تھی۔پولیس نے اسکول کا