مرزا غلام قادر احمد — Page 35
35 خطبہ جمعہ کبھی آج تک ناز اور غم کے جذبات نے میرے دل پر ایسی بلغار نهیں کی جیسے قادر شھید کی شھادت نے کی ھے صاحبزادہ شهید کی شهادت کا دلگداز تذکره شہید! تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم سب آکر ایک دن تجھ سے ملنے والے ہیں تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے سورہ بقرہ کی آیات 154 تا 158 تلاوت فرمائیں۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ ، وَ لَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتُ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالا نفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ لا الَّذِينَ إِذَا أَصَا بَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا لا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوْتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ قف وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة صبر اور نماز کے ذریعے اللہ تعالی سے مدد مانگا کرو۔اِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ اللہ یقیناً صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ اَمْوَاتُ اور ہرگز اس کو مُردہ نہ کہو جو خدا کی راہ میں مارا جائے یا جو خدا کی راہ میں مارے جائیں