مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 313 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 313

313 خوشی ہے کیونکہ شہادت بہت بڑا انعام ہے۔حضرت مصلح موعود کی نظم : ہو فضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلاء ہو راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو سینہ میں جوش غیرت اور آنکھ میں حیا ہو لب پر ہو ذکر تیرا دل میں تری وفا ہو شیطان کی حکومت مٹ جائے اس جہاں سے حاکم تمام دنیا میرا مصطفی محمود عمر میری کٹ جائے کاش یونہی ہو ہو رُوح میری سجدہ میں اور سامنے خدا ہو حضور کے اشعار: حضور نے فرمایا: کھانے سے پہلے ہمارے کیلے کی شہادت کے اوپر دو شعر ہماری شوکت پڑھیں گی یہ دو شعر اس نظم سے لئے گئے ہیں جو آصفہ کی یاد میں میں نے کہی تھی مگر دو شعر ایسے ہیں جو کیلے پر بھی اطلاق پا رہے ہیں ان کی یاد میں بھی وہی بات کہی جاسکتی ہے۔میں نے اپنی شوکت کو کہا تھا کہ وہ دو شعر ہمیں سنا دیں کلاس کا اب آغاز بھی قادر کے ذکر سے ہوا تھا اور اب بھی اس کے ذکر پر کلاس کا اختتام ہوگا۔میرے آنگن سے قضا لے گئی چُن چُن کے جو پھول