مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 312 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 312

312 حضور نے رقت انگیز کیفیت میں فرمایا اور دوسرا رشتہ یہ ہے کہ ہماری بہن امة الباسط اور میر داؤد احمد صاحب مرحوم کی بیٹی نچھو کا میاں ہے نچھو مجھے بچپن سے ہی بہت پیاری ہے۔کیونکہ وہ بھی جب 9 سال کی تھی۔تو میر داؤد احمد صاحب فوت ہو گئے۔بالکل چھوٹی سی تھی اور مجھ سے بہت پیار کرتی تھی۔اس لئے کہ میں بھی اس سے بہت پیار کیا کرتا تھا ہمیشہ۔نچھو کے پیٹ سے جو اولاد ہوئی ہے اس کی بڑی بیٹی کی عمر نو سال ہے۔اور کیلے کو اللہ تعالیٰ نے واپس بلالیا۔پیار سے ہم انہیں کی کا کہا کرتے تھے۔اب ساری تحقیق ہو رہی ہے بہت گہری سازش تھی جس کے نتیجے میں ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔کام نہیں چھوڑنے : جائے گی۔فرمایا:-۔اس خیال سے آج سب سے پہلے جو نظم آپ کے سامنے پیش کی ہو فضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلاء ہو تا کہ سب کو یاد رہے۔کہ جو کچھ بھی ہو ہم نے اپنی زندگی کو جس طرح خدا نے فرمایا ہے اسی طرح گزارنا ہے۔پہلے بھی میں نے اعلان کیا تھا چاہے کچھ بھی ہو میں نے اپنے کام نہیں چھوڑنے۔جو بھی کام میرے سپرد ہیں ایک دن بھی ناغہ نہیں کرنا۔آصفہ کی وفات پر بھی یہی میرا حال تھا۔بعد میں حضرت مرزا منصور احمد صاحب کی وفات پر بھی، تو یہ زندگی خوشی اور غم کے دھاگوں سے لپٹی ہوئی ہے۔ایک دوسرے سے چکر کھا رہے ہیں۔مگر یہ ایسا غم کا دھاگہ ہے جس کے اندر ہی