مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 263 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 263

263 نے مجھے بتایا ہے کہ تیری ایک قدسی نسل چلے گی اور مجھے القا ہوا ہے کہ یہ نسل آپ کی ہے۔“ میں نے آ کر منجھلے ماموں جان (حضرت مرزا بشیر احمد ) کو بتایا آپ نے مولوی صاحب سے کتاب کا صفحہ پوچھا مگر ماموں جان کو وہ الفاظ نہیں ملے میرا ذاتی خیال ہے کہ مولانا صاحب کو کشفی طور پر دکھایا گیا ہوگا۔مگر بہت مبارک نام ہیں کتاب کے نام سے بھی تعبیر نکلتی ہے۔صاحبزادی امتہ الباسط کو بھی یہ واقعہ یاد ہے۔باتیں کرتے ہوئے آپ کہیں ڈوب سی گئیں۔ہم نے بھی اس کیفیت میں خاموش رہنا مناسب سمجھا پھر آپ خود ہی گویا ہوئیں۔وو جانے والا چلا گیا۔کیسا زخم لگا گیا یہ کوئی نہیں جانتا مگر یہ سب سوچیں زخموں پر مرہم لگاتی ہیں اور اپنا آپ خوش قسمت لگتا ہے کہ خدا نے وخت کرام کی اولاد میں سے مجھے چنا جیسا کہ قادر کے ابا نے اپنے مضمون میں لکھا تھا کہ قادر نے اپنے خون کی حرمت کو پہچانا اور جان دے کر اس کا حق ادا کر دیا۔مگر حق کہاں ادا ہوا۔اس نے تو ایک اور احسان کر دیا۔شہادت کی موت دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کا مصداق ٹھہرایا گیا یہی موت کسی ٹرک کے نیچے آکر بھی ہوسکتی تھی۔نہیں ہم کبھی حق ادا نہیں کر سکتے۔بعض دفعہ لگتا ہے اسے کھو کر میں نے سب کچھ کھو دیا۔اور بعض دفعہ لگتا ہے اسے کھو کر میں نے سب کچھ پالیا ہے۔خدا بہتر جانتا ہے۔میں نے کیا کھویا اور کیا پایا ہے؟ مگر میرے دل کی متضاد کیفیتیں ہیں کبھی کوئی کیفیت حاوی ہو جاتی ہے۔اور کبھی کوئی بندہ بشر کمزور ہے۔بشری کمزوری کے ساتھ ساتھ ہے۔66 میرا اگلا سوال اچانک لبوں تک آ گیا۔