مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 180 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 180

180 ماحول میں بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ان پروگرامز کی تمام تر کاروائی متعلقہ زبان میں ہی ہو۔ابتداء میں بچوں کی عمر اور معیار کے مطابق صرف MTA پر پیش ہونے والے لینگو اتیج پروگرامز کے ذریعہ تدریس کا آغاز ہوگا اور رفتہ رفتہ بچوں کی علمی ضرورت کے مطابق دیگر Audio/Video میٹریل، کتب اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔انشاء اللہ العزیز یہ طریقہ تدریس کیونکہ پہلی دفعہ جاری کیا جارہا ہے اس لئے معتین طور پر بچوں کی تدریجی پراگریس کے بارہ میں فی الحال رائے قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔لیکن ہمیں امید ہے کہ تقریباً دو سال کے عرصہ میں یہ بچے معقول حد تک نئی زبان میں اپنا مافی الضمیر بول چال اور کسی حد تک لکھ کر ادا کرسکیں گے۔اور ایک ایسی بنیاد پر قائم ہو جائیں گے جہاں سے ان کے لئے متعلقہ زبان میں ترقی کی راہیں مزید آسان ہو جائیں گی۔کلاسز کے موجودہ سیشن کے لئے بچوں کے انتخاب کی غرض سے ہر زبان کے لئے محلہ جات سے بچوں کے نام منگوائے گئے۔ہر زبان کے لئے مقررہ انٹرویو کمیٹی نے ان بچوں کا جائزہ لیا اور مناسب بچے منتخب کئے۔کل 170 بچوں کے نام پیش ہوئے جن میں سے 85 کو منتخب کیا گیا۔جن کی تقسیم حسب ذیل ہے۔عربی 32، فریچ 16، ڈچ 17، چائنیز 20 ان بچوں کی عمر 6 تا 10 سال ہے۔اور ان میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔کلاسز کا اجراً انشاء اللہ ہفتہ کے روز سے کر دیا جائے گا۔ہمیں امید ہے کہ اگر ہم آئندہ چند سال میں مناسب حد تک ان بچوں کو تیار کر سکے تو یہی بچے اُن واقفین کو کو زبا نہیں سکھانے کے لئے کام آسکیں گے جو ابھی