مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 179 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 179

179 میں قواعد وضوابط کے تحت چلایا جائے۔جس میں تدریسی امور کی نگرانی، زبان سیکھنے کے مراحل اور Progress کو بہتر بنانے کا عمل متعلقہ زبان کے ماہر کی نگرانی میں آگے بڑھے۔تدریس میں با قاعدگی، نظم و ضبط اور مانیٹرنگ کی غرض سے ہر کلاس کے لئے رجسٹر حاضری جاری کئے گئے ہیں۔اس طرح مروّجہ طریق پر انسٹی ٹیوٹ کا ایک داخل / خارج رجسٹر جاری کیا گیا ہے۔اور تمام بچوں کے والدین سے داخلہ فارم پر کروایا گیا ہے۔مکرم راجہ فاضل احمد صاحب جو کہ ایک تجربہ کار ماہر تعلیم ہیں اور بطور سربراہ بہت سے تعلیمی اداروں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اس ادارہ کے نگران مقرر کئے گئے ہیں۔مکرم عامر احمد خان صاحب جو تحریک جدید میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔بطور نائب ان کی معاونت کریں گے۔تدریسی طریقہ کار زبانیں سکھانے کے لئے اہلِ زبان اساتذہ کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے تدریس کی غرض سے MTA پر پیش کئے گئے۔لینگو ایج پروگرامز سے استفادہ کیا جائے گا۔بچے ان پروگرامز کو ایسے اساتذہ کی موجودگی میں دیکھیں گے۔جو متعلقہ زبان میں کسی قدر مہات رکھتے ہوں اور پروگرامز کے دوران اور بعد میں بچوں کی رہنمائی کرسکیں۔اس طرح Video Program کے دوران سکھائے گئے الفاظ اور Concepts کی وضاحت استاد کے ذریعہ بھی ہوتی رہے گی۔بچوں کے لئے ان کی مخصوص زبان سے واقفیت پیدا کرنے کے لئے یہ انتظام بھی کیا جارہا ہے کہ معمول کی کلاسز کے دوران ایسے تفریحی اور علمی پروگرام بھی رکھے جائیں جن میں استاد کے علاوہ دیگر زبان بولنے والے مرد و خواتین بھی حصہ لیں اور ایک بے تکلف