مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 181 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 181

181 ماؤں کے گود میں پل رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے اور تجربہ کو کامیاب کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خلافت لائبریری ربوہ مکرم شهزاد عاصم صاحب تحریر فرماتے ہیں:- خلافت لائبریری کے جملہ امور سر انجام دینے کے لئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک کمیٹی قائم ہے جس کے صدر محترم مرزا غلام احمد صاحب ناظر دیوان صدر انجمن احمد یہ ہیں۔محترم مرزا غلام قادر صاحب گو کہ اس کمیٹی کے باقاعدہ ممبر نہ تھے لیکن کمپیوٹر سے متعلق جب بھی کوئی چیز خریدنا ہوتی تو بطور ایک ماہر کے آپ کی اس سے متعلق رائے ضرور معلوم کی جاتی۔کمپیوٹر سیکشن خلافت لائبریری کے کارکن کے طور پر بھی خاکسار کو بارہا آپ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔اور اس حوالہ سے آپ کی یہ خوبی نمایاں طور پر نکھر کر سامنے آئی کہ آپ رائے دیتے وقت ہمیشہ جماعتی مفاد کو مد نظر رکھتے اور ہرگز ایسی رائے نہ دیتے جس سے کسی بھی طرح جماعتی پیسے کے ضیاع کا احتمال ہو۔1997 ء میں آپ کے مشورے سے خلافت لائبریری کے لئے کمپیوٹرز خریدے گئے۔کمپیوٹرز کی خریداری کے بعد ان کو مناسب جگہ پر انسٹال کرنے کا کام بھی آپ ہی کی زیر نگرانی انجام پایا۔آپ کی یہ شدید خواہش تھی کہ ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز (AACP) خلافت لائبریری کے لئے ایک اچھا سا سافٹ ویئر بنائے۔خلافت لائبریری کی وسعت کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ تھا اور مرزا غلام قادر صاحب نے اس کے لئے تگ و دو بھی بہت کی۔