مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 178 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 178

178 کی تربیت اور زبانوں کی تدریس کے حوالے سے مسلسل پانچ چھ مرتبہ انٹرنیشنل شوری میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی رہنمائی فرمائی اور تفصیلی ہدایات دیں۔اس حوالے سے زبانوں کی تدریس کا معاملہ 1997ء کی مجلس شوریٰ پاکستان میں بھی پیش ہوا اور شوریٰ نے یہ تجویز پیش کی کہ جماعت میں اعلیٰ معیار کے لینگو ایج انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں۔اس پس منظر میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کی روشنی میں آج کل لوکل انجمن احمدیہ کے ماتحت لینگوایج انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انتظامی تعارف اس انسٹی ٹیوٹ کی عمارتی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے محلہ دار الرحمت وسطی کی بیت النصرت سے ملحقہ گیسٹ ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے۔جو کہ محل وقوع کے لحاظ سے ربوہ کے عین وسط میں واقع ہے۔یہ عمارت چار لینگوایج رومز، ایک دفتر اور Visitors Lounge پر مشتمل ہے۔ہر لینگوایج روم کو دیدہ زیب فرنیچر اور قالین سے آراستہ کیا گیا ہے۔اسی طرح ہر کمرہ میں ایک ٹی وی ، وی سی آر اور وائٹ بورڈ مہیا کیا گیا ہے۔ربوہ کے اس مرکزی لینگوایج انسٹی ٹیوٹ میں فی الوقت چار زبانیں سکھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔جن میں عربی، فریج، ڈچ اور چائنیز زبان شامل ہیں۔اس انسٹی ٹیوٹ سے ایک وقت میں 80 بچے استفادہ کر سکیں گے۔اگر ایک سے زائد شفٹس میں تدریسی عمل ممکن ہوا۔تو موجود تعداد سے چار گنا زیادہ بچے استفادہ کر b سکیں گے۔انتظامی طور پر ہمارا یہ پروگرام ہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ کو محض ایک ٹی وی اور وی سی آر کے طور پر نہ چلایا جائے۔بلکہ اسے ایک ادارے کی شکل