مرزا غلام قادر احمد — Page 149
149 کو توفیق ملی۔وہاں بہت ہی عظیم کام ہو رہے ہیں کمپیوٹر میں پوری ٹیم تیار ہو گئی ہے اور ان کا نظام دُنیا میں کسی ملک سے پیچھے نہیں ہے۔جدید ترین سہولتیں مہیا کی گئی ہیں اور اللہ تعالی کے فضل سے ہمارے بہت سے کام جو زیادہ کاموں کے اجتماع کی وجہ سے یہاں نہیں کئے جاسکتے وہ ہم وہاں ربوہ بھیجتے ہیں اور وہاں کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ نے ہمارے اس کام کو آسان کر دیا ہے۔بہت سی کتابیں چھپ رہی ہیں۔بہت سے ایسے کام ہیں وہ وہاں چلے جاتے ہیں وہاں سے Disc بن کر ہمارے پاس آجاتی ہے تو اس کا بھی سہرا غلام قادر مرحوم کے سر ہے۔66 خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفۃ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 16 اپریل 1999 ء بیت فضل لندن، الفضل انٹر نیشنل 4 جون 1999ء) محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید صدر انجمن احمد یہ تحریر فرماتے ہیں۔وو B۔E کرنے کے بعد اپنے ذاتی خرچ پر امریکہ سے کمپیوٹر سائنس میں M۔S کی ڈگری حاصل کی اور حسب ہدایت مرکز ، ربوہ میں مورخہ 7 نومبر