مرزا غلام قادر احمد — Page 150
150 1989 ء کو حاضر ہو گئے۔پاکستان میں جماعت کے کمپیوٹر سیکشن کے انچارج مقرر ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پاکستان میں جماعت کے اداروں کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے انجمنوں کے نمائندے پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر کی تھی۔مکرم مرزا غلام قادر مرحوم اس کمیٹی کے سیکریٹری تھے۔دراصل کمپیوٹرائزیشن کے سارے کام کو انہوں نے ہی منظم کیا۔یوں کہیں صفر سے کام شروع کیا اس کو کئی سالوں کی محنت سے مکمل اور منظم کیا۔اب اس کے نتیجہ میں صدر انجمن احمدیہ تحریک جدید انجمن احمدیہ کے اپنے اپنے کمپیوٹر سیکشن ہیں اور ان انجمنوں کے ماتحت بھی مزید شعبوں کے اپنے اپنے الگ کمپیوٹر سیکشن ہیں“۔صفر سے کام شروع کرنا محض محاورہ نہیں تھا بلکہ حقیقتا صفر سے کام شروع کیا۔اہلِ ربوہ میں سے بہت کم احباب ایسے تھے جنہوں نے اُس وقت کمپیوٹر کی شکل دیکھی ہوئی تھی۔قادر نے ” سرائے خدمت گیسٹ ہاؤس خدام الاحمدیہ مرکز یہ میں 1990 ء کے اوائل میں با قاعدہ کمپیوٹر پر کام کر کے دکھایا اس Demonstration میں صرف اعلیٰ عہدے داران ہی مدعو تھے اُس وقت کمپیوٹر بہت مہنگے ملتے تھے اور عام استعمال کا رواج نہ ہوا تھا۔اسی سال تحریک جدید کے ایک دفتر میں آپ نے باقاعدہ کام کا آغاز کیا بعد ازاں یہ دفتر حفاظت کے خیال سے قصر خلافت میں دفتر پرائیوٹ سیکرٹری سے ملحق عمارت میں منتقل کر دیا گیا جہاں آپ نے کم و بیں دس سال خدمات سر انجام دیں۔ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز کا قیام: انچارج کمپیوٹر سیکشن صدر انجمن احمد یہ موجودہ چیئر مین محترم