مرزا غلام قادر احمد — Page 148
148 حضرت اقدس مسیح موعود کو الہاماً ایک ایسے قادر کے غلام کی بشارت عطا فرمائی گئی تھی جس کی آمد سے گھر نور اور برکت سے بھر جانا تھا۔گھر سے مُراد ایک تو اینٹ سیمنٹ سے بنی ہوئی عارضی قیام گاہ ہوتی ہے دوسرے وہ جماعت جس سے قلبی تعلق ہو۔کیا یہ الہام پورا ہو کر حضرت اقدس کی صداقت کا نشان ٹھہرا ؟ کیا غلام قادر احمد کے وجود سے واقعتا وابستہ نور اور برکت کو غیر معمولی طور پر محسوس کیا گیا ؟ ان سوالات کے جوابات کے لئے آپ کی جماعتی خدمات پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ اندازہ ہو کہ نومبر 1989ء سے اپریل 1999ء تک آپ کے نور اور برکت سے کہاں کہاں، کس قدر اور کب تک اثرات کے حامل فوائد حاصل ہوئے اگر چہ سب کا احاطہ کرنا مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے۔آپ نے ایک حقیقی صالح خادم کی صفات کے ساتھ خدمات کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی تمام صلاحیتیں اس راہ میں جھونک دیں۔اسی مضمون کو اگر ہم اسے زاویے سے دیکھیں کہ شرائط بیعت، خُدام الاحمدیہ کا عہد نامہ،حضرت اقدس مسیح موعود اور آپ کے خلفائے کرام کی تمام تر نصائح پر حتی المقدور مثالی عمل کہیں نظر آتا ہے تو اس نوجوان میں جو الہی نور اور برکت سے تائید یافتہ تھا۔اللہ تعالیٰ جماعت کو بکثرت خدمات محمود پر فائز ایسے خدام عطا فرماتا چلا جائے۔آمین ہماری جماعت کا سب سے بڑا Pride of Performance تمغہ حسن کارکردگی خلیفہ وقت کی خوشنودی ہے۔یہ اعزاز قادر کو کئی بار ملا۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔حضور پر نور نے فرمایا: وو ربوہ میں کمپیوٹر کے شعبے کا آغاز کرنے اور پھر اسے جدید ترین ترقی یافتہ خطوط پر ڈھالنے کی ان