مرزا غلام قادر احمد — Page 11
11 پیش لفظ لجنہ اماء الله صد سالہ جشنِ تشکر پر کتب کی اشاعت کے سلسلے کو بفضل الہی جاری رکھے ہوئے ہے، زیر نظر کتاب اس سلسلے کی چھٹویں (75) کتاب ہے۔الحمد للہ علی ذالک اس کتاب میں مکرم صاحبزادہ شہید کا ذکر خیر ہے۔جنہیں مورخہ 14 اپریل 1999ء کو شہید کر دیا گیا۔خدا کے ہیں خدا کے پاس ہم کو کوٹ جانا ہے یہ دُنیا عارضی ہے مستقل وہ ہی ٹھکانا ہے حضرت خلیفۃ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ”اس کے خون کا ہر قطرہ آسمانِ احمدیت پر روشن ستاروں کی طرح جگمگاتا رہے گا۔غلام قادر شہید زندہ باد - پائندہ باد۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام غلام قادر آ گئے گھر نُور اور برکت سے بھر گیا رَدَّ اللهُ إِلَيَّ“ کا مصداق قرار دیا۔نیز فرمایا کہ ” آپ کی رگوں سے وہ خون ٹپکا ہے پاکستان کی سرزمین پر جس خون میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کا خون شامل ہے۔“ حضرت صاحبزادہ مرزا مجید احمد اور صاحبزادی قدسیہ بیگم کی شادی کے موقع پر حضرت مولوی غلام رسول صاحب راجیکی نے استخارہ کے بعد جو کشف دیکھا تھا وہ انتہائی شان کا حامل 6