غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 79 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 79

79 حکایات سعدی غیبت ڈاکہ ڈالنے سے بھی بڑا گناہ ہے: ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ ڈاکہ ڈالنا غیبت کرنے کی نسبت کم درجہ کا گناہ ہے۔میں ان کی بات سُن رہا تھا۔سمجھا کہ مذاق کر رہے ہیں۔لیکن جب انہیں اپنے قول میں سنجیدہ پایا تو پوچھا کہ اے صاحب یہ آپ کیا فرما رہے ہیں؟ بھلا ڈاکہ زنی غیبت سے کیسے اچھی ہوگی۔انہوں نے کہا بھائی تم جانتے ہوڈا کو بہادری سے آگے آتے ہیں اور للکار کر حملہ کرتے ہیں۔ان کی روزی گوحرام سہی لیکن اس کے حصول کے لئے ان کے تیور اور زور بازو کا بڑا دخل ہوتا ہے اس کے برعکس پیٹھ پیچھے برائی کرنے والا بزدل ہوتا ہے وہ اپنا نامہ اعمال تو سیاہ کر لیتا ہے لیکن اسے حاصل کچھ نہیں ہوتا۔حکایات سعدی روزنامه افضل 13 جون 1998) دُکھ دینے والے سے لوگ ہمیشہ نفرت کرتے ہیں: بچھو سے لوگوں نے پوچھا تو جاڑے میں باہر کیوں نہیں نکلتا تو اس نے جواب دیا کہ گرمیوں میں میری کون سی عزت ہوتی ہے کہ جاڑے ( سردیوں) میں بھی باہر نکلوں۔غیبت کرنے والے بھی بچھو سے کم نہیں اپنی زبانوں کے ڈنک مارتے ہیں غیبت کے مرتکب ہمیشہ قابل نفرت ہوتے ہیں۔حکایات سعدی روزنامه افضل 25 /اپریل 1998ء)