غلبہء حق — Page 33
کسی امتیازی شان کا پایا جانا ضروری ہے ) بولو جلد ۲ صفحه ۴۶۴) نمبر چار باتیں خواجہ غلام الثقلین نے آیت انا لنصر رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا کے ان معنوں کی تردید میں جوئیں نے بیان کی ہیں پیش کی ہیں۔نمبر ا شیطان نے خدا کی عزت کی قسم کھائی کہ وہ سب کو گمراہ کرے گا۔۔۔۔شیطان اپنے اس خیال میں سچا ہو گیا۔نمبرا قوم فرعون ان (بنی اسرائیل ) کے بچوں کو قتل کر دیتی تھی۔نمبر ۳ مسیح مصلوب ہوئے۔نمبر ۲۴۔خلفا اربعہ اور سبطین میں سے منجمد چھ کس کے پانچ نفس دشمنوں کے ہاتھ سے ہلاک ہوئے۔بحث تو یہ تھی کہ سینچے اور جھوٹے مدعی نبوت میں اختیاری نشان قرآن کریم نے کیا قرار دیا ہے۔اب خواجہ غلام شما خود ہی بتا دیں کہ ان پیش کردہ امور میں سے سوا میسرے کے جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کا ذکر ہے، باقی مدعی نبوت کون کون ہے۔کیا شیطان مدعی نبوت ہے کیا بنی اسرائیل کے شیر خوارلڑ کے مدعی نبوت تھے، کیا خلفاء اربعہ اور سبطین مدعی نبوت تھے ؟ اگر نہیں تو ان باتوں کو امر زیر بحث سے کیا تعلق ہے " د ریویو جلدت صفحه ۴۳۲