غلبہء حق

by Other Authors

Page 20 of 304

غلبہء حق — Page 20

مرزا ر یعقوب بیگ ناقل) صاحب انجمن کے جنرل کونسل کے ممبر تھے وہ اس ریزولیوشن کے خلاف تقریر کرنے کے لیے مجلس میں پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ انجمن کو کفر بازی سے بالا تر ہونا چاہئیے۔اس پر ایک ممبر صاحب جو بہت سی ڈگریوں کے مالک ہیں اور عمر میں شاید حضرت میرزا صاحب سے بہت چھوٹے تھے سخت برہم ہو کر گستاخان لہ میں تکفیر احمدیت پر اصرار کرنے لگے حضرت مرزا صاحب کو اس سے اس قدر صدمہ ہوا کہ آپ کا رنگ سرخ ہو گیا۔وہاں سے اُٹھے اور گھر پہنچے۔سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ اس صدمہ سے فالج کا حملہ ہوا اور دس بارہ روز بیمار رہ کر جان بحق تسلی ہوئے۔گو یا انجمن حمایت اسلام نے اپنے ایک رفیق اور معزز کارکن کی خدمات کا یہ صلہ دیا کہ اس کی جان ہی کو لیا۔انا للہ وانا اليه راجعون" رپیغام صلح ۱۳ نومبر ۹۲۳ مت) کاش ہما رہے کچھڑے ہوئے بھائی اس واقعہ سے عبرت حاصل کریں اور اسی جماعت سے آئیں جنہیں خدا کا برگزیده مسیح موعود اُن کا بھائی بنا گیا ہے۔اے خدا تو انہیں تو فیق عطا فرما۔مولوی محمد علی صاحب کے دل پر بھی اس واقعہ کا بہت اثر تھا کہ انجمن حمایت اسلام نے اُن کے فریق پر بھی فتوی کفر لگا دیا ہے حالانکہ انہیں مسلمان کہتے کہتے اُن کی زبان سوکھتی تھی۔مولوی صاحب کی ناراضگی کا یہ اثر ہوا کہ انہوں نے خودان لوگوں کو ختم نبوت کا منکر قرار دیدیا۔چنانچہ انہوں نے اعلان کیا :-