غلبہء حق

by Other Authors

Page 19 of 304

غلبہء حق — Page 19

19 بلکہ انھوں نے جواب میں لکھا رو اگر آپ احمدیہ جماعت لاہور کے متعلق کوئی فتویٰ دنیا چاہتے ہیں تو جماعت کے مطبوعہ عقائد آپ کے سامنے ہیں نہیں سال قبل کی میری ذاتی تحریرات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، ان عقائد کی بناء پر جو چاہیں فتوی دیں۔اگر ذاتی طور پر مجھ پر فتوی کا سوال ہے تو الیسا کفر کا فتوی جس کو تیس سال قبل کی تحریروں سے سہارا دینے کی ضرورت ہو شاید ہی مفید ثابت ہو۔رپیغام صلح ۳ جنوری ۱۹۳۶ م کالم لا ) اس جواب کے باوجود لاہوری احمدیوں کے وہ اراکین جو انجمن حمایت اسلام کے مبر تھے ختم نبوت کے منکر قرار دے کر انجمن حمایت اسلام کی ممبری سے خارج کر دیئے گئے۔پس مسٹر کب کا بیان حقیقت پر مبنی ہے کہ لاہوری فریق نے بعد میں اہل سنت و الجماعت کے ساتھ مل جانے کی کوشش کی مگر علما ء اسلام انہیں شہر کی نگاہ سے ہی دیکھتے ہیں (محمد ن ازم عند اطبع دوم) ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب انجمن حمایت اسلام کی جنرل کونسل کے بھی مبر تھے اور اسلامیہ کالج ہوسٹل کے مشیر طبی بھی رہے۔لیکن اس موقعہ پر جو سلوک نمین حمایت اسلام نے ان سے کیا وہ نہایت عبرت آموز ہے۔پیغام صلح انجمن حمایت اسلام کے فتوے کفر نگا نے کا واقعہ یوں لکھتا ہے :- احمدیوں کے خلاف فتویٰ کفر لگا دیا گیا اور اُن کے ساتھ بائیکاٹ کی یہ صورت پیش کی گئی کہ احمدی امین کے علی ترم نہ ہو سکیں نہ وظائف حاصل کر سکیں وغیرہ وغیرہ