غلبہء حق — Page 245
۲۴۵ پر عمل کرنے کی کوشش کرونگا اور اشاعت الاسلام میں جان ومال سے بقدر وسعت و طاقت کمر بستہ رہوں گا۔اور انتظام زکواۃ بہت احتیاط سے کرونگا اور باہمی اخوان میں رشتہ محبت کے رکھنے میں اور قائم کرنے میں سعی کرونگا۔اُسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِن كُلِّ ذَنْبِ کو أتُوبُ إِلَيْهِ رتين بار) رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَنْتُ بِذْنَبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُونِي فَإِنَّهُ لا يضر الثوبَ إِلا انت - ترجمہ : اے میرے رت میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔اور میں اپنے گنا ہوں کا اقرار کرتا ہوں میرے گناہ بخش کہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔آمین ! درخواست بخدمت مولوی نورالدین صاحب مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بدر" لکھتے ہیں:۔بوب حضرت بیوی صاحبہ حضرت ام المومنین سے دریافت کیا گیا ، تو انہوں نے بھی ہیں فرمایا کہ مولوی صاحب صوف سے بڑھ کر کون اس قابل ہو سکتا ہے کہ حضرت اقدس کا جانشین ہو۔حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے بھی اس پر اتفاق کیا۔چنانچہ جب جنازہ باغ میں رکھا ہوا تھا اور سب دوست بھی جمع تھے تو اس وقت احباب کے اتفاق سے عاجز راقم محمد صادق علی اللہ عنہ ایڈیٹر بدر) نے کھڑے ہو کر مفصلہ ذیل تحریر پڑھی جو حضرت