غلبہء حق

by Other Authors

Page 211 of 304

غلبہء حق — Page 211

۲۱۱ " ایک امتحان ہے بعض اس میں پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑے جائیں گے “ تنذكر منه مورخه ۱۳ مارچ شه ) یہ امتحان حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی وفات پر پیش آیا۔موجود ٹھیک ۱۳ مارچ سلاد کو اس الہام کے سات سال بعد ہوئی۔اس وقت جاتے کے دو فریق ہو گئے۔پس چونکہ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت کی تطہیر اور اُن سے اپنی معیت کا وعدہ کر رکھا تھا اس لیے جو جماعت اہل بیت مسیح موعود کی حامی ہوئی خدائی فیصلہ کے مطابق وہی حق پر قرار پائی اور اسی کو اللہ تعالیٰ نے آسمانی دجی سے فتح کا وعدہ دیا ہے۔اُس دن یہ الہام بھی پورا ہوا :- کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کیے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کیے جائیں گے۔پس مقام خوف ہے۔ز تذکره مش۵۳ کیا یہ قابل شرم حرکت نہیں کہ فاروقی صاحب اب مستری عبدالکریم عبدالرحمن مصری کے سنگین اور ناپاک الزامات کو دہرا کر دنیا کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ حضرت اقدس کے الہامات آپ کے اہل بیت کی تطہیر کے متعلق معاذ اللہ غلط ثابت ہوئے ؟ شرم شرم ، شرم - صد افسوس - پوست موعود حضرت مسیح موعود علیہ اسلام پر إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عنكم الرجسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا کے انعام کے علاوہ جس میں اہل بیت کی تطہیر کا ذکر ہے یہ الہام بھی ہوا۔إني لأجِدُ رِيحَ يُوْسُفَ لَوْلَا اَنْ تَفَسٍ و تذکره ص ۵۲)