غلبہء حق

by Other Authors

Page 110 of 304

غلبہء حق — Page 110

11۔نبی اللہ محدث کے معنوں میں قرار دیا گیا ہے اور محدث کے لیے اس جگہ نبی کا اطلاق مجازاً کیا گیا ہے۔لہذا صحیح بخاری ومسلم میں اُسے اُمتی قرار دینا درست ہے، کیونکہ محض محدت ایک پہلو سے امتی ہوتا ہے اور دوسرے پہلو سے ناقص اور اور جبزدی نبی کبھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقید نبوت حقیقۃ الوحی ص ۱۳ پر حضرت میں تبدیلی سے متعلق واضح اعتراف مسیح موعود علیہ السلام نے سوال ملا کے عنوان کے تحت ایک سائل کا سوال درج فرمایا ہے جو یہ ہے :- تریاق القلوب کے صفحہ 12 میں (جو میری کتاب ہے) لکھا ہے اس جگہ کسی کو دہم نہ گزرے کہ میں نے اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی ہے کیونکہ یہ ایک جزوی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر بھی ہو سکتی ہے۔پھر ریویو جلد اول - ص ۲۵ میں مذکور ہے :۔" خدا نے اس امت میں مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے میسج سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے " پھر ریویو ص ۴۷ میں لکھا ہے۔و مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے که اگر مسیح ابن مریم میرے زمانے میں ہوتا تو وہ کام جو ہیں کر سکتا ہوں ہر گز نہ کر سکتا اور جو نشان مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں ہمیں وہ ہر گز دکھلا نہ سکتا " خلاصه اعتراض یہ کہ دو نو عبارتوں میں تناقض ہے ،