فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 115 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 115

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 115 (۱۴۵) خوش الحانی سے قرآن پڑھنا سوال:۔خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا کیسا ہے؟ فرمایا:۔" خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا عبادت ہے اور بدعات جو ساتھ ملا لیتے ہیں وہ اس عبادت کو ضائع کر دیتے ہیں۔بدعات نکال نکال کر ان لوگوں نے کام خراب کیا ہے۔" فرمایا:۔الحکم نمبر 11 جلد 7 مؤرخہ 24 / مارچ 1903 ء صفحہ 5) (۱۴۶) ماتم میں بیجا خرچ سے ممانعت "سیا پا کرنے کے دنوں میں بے جا خرچ بھی بہت ہوتے ہیں۔حرام خور عورتیں شیطان کی بہنیں جو دور دور سے سیا پا کرنے کیلئے آتی ہیں اور مکر و فریب سے منہ کو ڈھانپ کر اور بھینسوں کی طرح ایک دوسرے سے ٹکرا کر چیچنیں مار کر روتی ہیں ان کو اچھے اچھے کھانے کھلائے جاتے ہیں اور اگر مقدور ہو تو اپنی شیخی اور بڑائی جتلانے کیلئے صد ہاروپیہ کا پلاؤ اور زردہ پکا کر برادری وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔اس غرض سے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ فلاں شخص نے مرنے پر اچھی کرتوت دکھلائی اچھا نام پیدا کیا۔سو یہ سب شیطانی طریق ہیں جن سے تو بہ کر نالازم ہے۔" اخبار بدر نمبر 30 جلد 2 مؤرخہ 26 جولائی 1906 ، صفحہ 12 (۱۴۷) مردوں سے طلب حاجت و مشکل کشائی کی درخواست فرمایا:۔"سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ جس سے دعا کرتا ہے اس پر کامل ایمان ہو۔اس کو موجودہ سمیع ، بصیر، خبیر، علیم، متصرف، قادر سمجھے اور اس کی ہستی پر ایمان رکھے کہ وہ دعاؤں کو سنتا ہے اور قبول کرتا ہے۔مگر کیا کروں کس کو سناؤں۔اب اسلام میں مشکلات ہی اور آپڑی ہیں کہ جو محبت خدا تعالیٰ سے کرنی چاہئے وہ دوسروں سے کرتے ہیں اور خدا کا رتبہ انسانوں اور مردوں کو دیتے ہیں۔حاجت روا