پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 46 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 46

دوسرا پاکستان کا پھر اسلامی ممالک کا پھر ترقی پذیر ممالک کا اور پھر پوری دنیا کا اس طرح انہوں نے ہر دائرے کے حوالے سے کام کیا اور پاکستان میں یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ ڈاکٹر سلام مختلف رسالوں، خاص طور پر مہلک ہتھیاروں کے خاتمے کی تحریک چلانے والے رسالے بلیٹن آف اٹامک سائنسز Bulletin of Atomic ) (Sciences جس کے بانیوں میں آئن سٹائن بھی تھا کہ بورڈ آف ایڈیٹرز Board of) (Editors کے بھی ممبر تھے اور ڈاکٹر سلام ہمیشہ ( پر امن ) Peaceful دنیا کے لیے کام کرتے رہے جس میں ہر طرف امن اور خوشحالی ہو۔اس دوران بھی اللہ تعالیٰ ان کو بہت نوازتا رہا اور انہوں نے اپنی علمی برتری اور نہایت وسیع اور عظیم الشان خدمات کی بدولت مزید کئی ممالک سے اعزازی ڈگریاں ، ایوارڈز، اعزازت اور مختلف بین الاقوامی سائنسی سوسائیٹیوں کی ممبر شپ حاصل کی اور ساری دنیا سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔46