پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 45
تیسری دنیا کے لیے خدمات بچو! تیسری دنیا سے مراد غریب اور غیر ترقی یافتہ ممالک ہیں جن کے لیے ڈاکٹر سلام کی بے شمار خدمات میں سے بعض یہ ہیں : تیسری دنیا کے ممالک میں سائنس کی ترقی کی کوشش۔اٹلی میں طبیعات کی تعلیم و تربیت کے لیے عالمی مرکز کا قیام۔دنیا میں دولت کی غیر مساوی تقسیم روکنے کے لیے سائنسی مجالس میں تیسری دنیا کی نمائندگی۔حملہ ایٹم برائے امن کے لیے جد و جہد۔ترقی پذیر ممالک کے دورے اور حکومتوں کو اہم مشورے۔ڈاکٹر عبدالسلام کی پاکستان ، اسلامی ممالک اور تیسری دنیا کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان ممالک کی ایک درجن سے زائد یونیورسٹیوں نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دی ہیں اور کئی موقعوں پر اس کا اعتراف کیا ہے۔خدمات کا نہایت وسیع دائرہ نوبیل انعام کے حصول کے بعد بھی ڈاکٹر عبدالسلام مسلسل اپنے کاموں میں پورے ولولے اور جوش و خروش کے ساتھ لگے رہے۔پاکستان کے ایک نامور سائنسدان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے گرد مختلف دائرے تھے۔پہلا دائرہ ان کی فیملی (Family) اور کمیونٹی (Community) کا تھا ( یعنی جماعت احمد یہ عالمگیر ) 45