پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 47
بیماری اور وفات ڈاکٹر عبد السلام کے تحقیقی کیریئر (Career) کا آغاز 50۔1949ء میں ہوا تھا اور وہ 1993 ء تک مسلسل تحقیقی کاوشیں کرتے رہے بہت کم لوگ ہیں جن کی تحقیق کا عرصہ اتنا طویل ہو۔( خالد ڈاکٹر عبدالسلام نمبر دسمبر 1997 صفحہ نمبر 140) اس بات کا قوی امکان تھا کہ انہیں دوبارہ نوبیل انعام ملے لیکن ان کی صحت بہت خراب ہوگئی اور وہ پارکنسن سے ملتی جلتی ایک خطر ناک بیماری میں مبتلا ہو گئے جس میں پٹھوں کی حرکت متاثر ہوتی ہے۔جب تک ہمت رہی وہ ویل چیئر پر بھی اپنی سرگرمیوں میں لگے رہے۔سفر بھی کرتے رہے اور مختلف ممالک کے دورے بھی کیسے حتی کہ چلنے پھرنے کے بالکل قابل نہ رہے۔نہایت صبر اور حوصلے کے ساتھ انہوں نے بیماری کو برداشت کیا۔انہیں یہ دکھ کھا تا رہا کہ پاکستان اور دنیا کے پسماندہ ملکوں سے جہالت اور غربت دور ہو اور دنیا میں امن اور انصاف اور خوشحالی کی فضا قائم ہو جائے۔غریب ملک بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کر کے ترقی یافتہ ملکوں کے شانہ بشانہ چلنے کے قابل ہو جائیں اور اپنے وطن پاکستان کی محبت میں تو وہ اکثر آبدیدہ اور بے قابو ہو جاتے تھے۔اپنی ساری استعدادیں بنی نوع انسان کی خدمت میں لگا کر یہ پہلا احمدی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام بالآخر 21 نومبر 1996 ء کولندن میں صبح آٹھ بجے اپنے مولیٰ کے حضور حاضر ہو گیا۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وفات کے وقت آپ کی عمر تقریباً اکہتر (71) سال تھی۔47