پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 44 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 44

ہوتے رہنا ضروری ہے لیکن اس ضرورت کا احساس صرف جماعت احمدیہ کو ہے اور اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ذریعے یہ انقلاب لانا چاہتا ہے۔چنانچہ جلسہ سالانہ 1979ء کے موقعہ پر حضرت خلیفہ اصسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے ڈاکٹر سلام کی نوبیل انعام لینے پر تعریف کی اور ان کے نقش قدم پر چل کر احمدی بچوں کو کثرت سے چوٹی کے سائنسدان بننے کی تلقین فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ قیام احمدیت کی آئندہ صدی میں جو کہ غلبہ اسلام کی صدی ہے جماعت کو ایک ہزار چوٹی کے سائنسدان اور محقق چاہئیں۔یہ صدی 1989ء سے شروع ہو چکی ہے اور اس دوران 1979ء سے 1989ء تک دس سالوں میں سو چوٹی کے سائنسدان اور محقق چاہئیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے حضور نے تعلیمی منصوبہ بندی کا اعلان کیا اور فرمایا :- ”آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جماعت احمد یہ ہر ذہین مگر غریب بچے کو پرائمری سے سنبھالے گی۔۔۔۔جماعت کا کوئی ذہین بچہ چاہے وہ ماسکو میں ہو یا نیو یارک میں یا پاکستان کے اندر یا باہر اس کا ذہن ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔نوع انسانی کے اس ذہن کو سنبھالنا ہے۔یہ اسلام نے بتایا ہے اور اسلام کے اس حکم کو قائم کرنا ہے۔ہم ہر سال جماعت احمدیہ کی طرف سے سوالا کھ روپے کے وظیفے ذہین طلباء کو دیں گے۔۔۔یہ انعام نہیں یہ ان طالب علموں کا حق ہے۔۔۔۔جماعت احمد یہ اپنی طرف سے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی یہ عزت افزائی کرتی ہے کہ ان کو اس کمیٹی کا صدر مقرر کرتی ہے۔میری دعا ہے کہ یہ سکیم جماعت اور قوم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو۔“ 44