پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 41 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 41

پاکستان، اسلامی دنیا اور تیسری دنیا کے لیے خدمات وطن سے بے پناہ محبت : ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ حُبُّ الوطن من الإِيمَانِ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے اس کے مطابق ڈاکٹر عبدالسلام کو اپنے ملک پاکستان کے ساتھ زبردست محبت اور یہاں سائنس کی ترقی سے جذباتی تعلق تھا۔انگلستان میں کئی سالوں سے رہنے کے باوجود بھی انہوں نے وہاں کی قومیت نہیں لی اور ہمیشہ پاکستانی ہونے میں فخر محسوس کیا۔یہی وجہ ہے کہ جب شاہ سویڈن سے نوبیل انعام وصول کرنے گئے تو جہاں سب مغربی لباس پہن کر گئے تھے وہ پاکستانی لباس پہن کر گئے۔حکومت پاکستان کے سائنسی مشیر اعلیٰ : 1961 ء میں صدر پاکستان جنرل محمد ایوب خاں کی پیشکش پر ڈاکٹر عبدالسلام 41